Wednesday, 4 December 2019

معذ ور آد می صف میں کرسی کہاں لگائے؟ ۔۔*

*معذ ور آد می صف میں کرسی کہاں لگائے؟ ۔۔* 


 سوال
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے کہ جو شخص کھڑے ہوکر نماز پڑھنےپر قادر نہ ہوں نہ  تو بیٹھ کر سجدہ کرنے پر قادر ہوں تو اب وہ کرسی پر نماز پڑھتے ہیں  تو کرسی کنارے پر لگایئں لیکن صف مکمل نہ ہو بلکہ خالی ہو تو کرسی کہاں لگایئں صف سے جوڑ کر یا الگ  جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع عنایت فرمایئں  محمد قمرالدین ازھری باندا یوپی

و علیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ 


👇👇جواب👇👇( صورت مسؤلہ میں ) کرسی کو حتی الامکان صف سے متصل کنارے پر لگائے تاہم اگر کنارے پر لگانا ممکن نہ ھو مثلا  یہ کہ ایک صف بھی مکمل نہ ھوئی یا دوسری صف کے وسط میں کچھ لوگ تھے اس وقت یہ آیا تو اب چوں کہ کنارے لگانے پر قطع صف ھوگی اس لئے کنارے نہ لگاکر بیچ ہی میں لگا دے لیکن خیال رھے کہ کرسی ایسی ھو جو زیادہ جگہ نہ گھیرے  ۔۔
( *فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد 1 صفحہ 125* )

والله اعلم با لصواب ،

🌹 طالب دعا 🌹
✍ *معراج احمد مصبا حی برکات نگر مدینة العلماء گھو سی ضلع مؤ یو پی*

☎ 7860867489

2 .ربیع الآخر 1441 ھ

Sunday, 30 September 2018

*🌼دفن کے بعد قبر پر پانی ڈالنا سنت ہے🌼.* 

جیسا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دفن کرنے کے بعد ان کی قبر پر پانی چھڑکا اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وصال پر آپ کی قبر انور شریف پر بھی پانی چھڑکایا گیا..
اور ابن ماجہ میں.
*حضرت ابو رافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے حضرت سعد کو قبر پر سر کی جانب سے لٹایا اور ان کی قبر پر پانی چھڑکا.*

ابن ماجہ,
کتاب الجنائز,
حدیث ۱۶۱۸
ص۲۲۵📚📚📚

*دوسری حدیث :*
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں۔ کہ رسول کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی قبر شریف پر پانی چھڑکایا گیا اور پانی کی چھڑکنے کی خدمت حضرت بن رباح رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مشکیزہ سے اس طرح انجام دی کہ سرہانے کی جانب سے پانی چھڑکنا شروع کیا یہاں تک قدموں تک آکر ختم کیا

بیہقی فی دلائل النبوۃ
مشکوۃ المصابیح
باب البکاء علی المیت
الفصل الثانی
صفحہ ۱۶۹📚📚📚
*🌼قبر پر پانی چھڑکنے کی حکمت🌼*

قبر پر پانی چھڑکنے میں کیا حکمت ہے,
اس سلسلہ میں ملا علی قاری علیہ الرحمہ اپنی مشہور و معروف کتاب
,مرقاۃ شرح مشکوۃ,  میں ارشاد فرماتے ہیں
*قال الطیبی لعل ذالک اشارۃ الیٰ استنزال الرحمتہ الالٰھیّت والعواطف الربانیت*.
یعنی حضرت طیبی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ پانی چھڑکنے میں یہ حکمت ہے کہ اس فعل میں اللہ تعالیٰ کی رحمت اور رب کریم کی مہربانیوں کے نازل ہونے کی طرف اشارہ ہے ...
ایک حکمت یہ بھی ہے کہ قبر پر تشریف لے جاکر حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے جو مختلف دعائیں اپنے رب سے مانگی ہے ان مقدس دعاوں میں سے ایک دعا یہ بھی ہے..
اللھم اغسل خطایاۃ بالماء والثلج والبرد.
یعنی اے اللہ اسکے گناہ کو پانی اور برف اور اولے(ژادے)سے دھودے..

اسی طرح بزرگان دین اور عظیم الشان علماء  ملت اسلامیہ یہ دعا کرتے چلے آئے ہیں. کہ اللہ تعالیٰ اسکی قبر کو سیراب کرے اور اسکی لیٹنے کی جگہ (قبر)  کو ٹھنڈا کرے...

بعض حضرات نے پانی چھڑکنے کی یہ وجہ بھی بیان فرمائ ہے....
کہ پانی قبر پر اسلیئے چھڑکایا جاتا ہے کہ قبر زیادہ دیر تک قائم رہتی ہے.
مٹی جم جاتی ہے اور قبر پختہ ہوجاتی ہے اور قبر کی نشاند جلدی مٹتا نہیں......

*مسئلہ:----*
*دفن کے بعد قبر پانی چھڑکنا مسنون ہے.*
*اگر عرصہ طویل گزنے کی وجہ سے قبر کی مٹی منتشر یعنی ادھر اُدھر ہوگئ ہے اور قبر پر از سر نو مٹی ڈالی گئ ہے. یا قبر کی منتشر ہوجانے کی احتمال ہے.  تو اب بھی قبر پر پانی ڈال سکتے ہیں..  تاکہ قبر کا نشان باقی رہے اور قبر کی توہین نہ ہونے پائے.*
*کتاب درمختار میں بھی یہی علت بیان فرمائ گئ ہے کہ نشان مٹ جانے کی سبب بے حرمتی نہ ہو .*
*اور اس کیلئے کوئی دن معین نہیں ہو سکتا..*
*جب حاجت ہو تب پانی ڈالے اور بے حاجت پانی ڈالنا پانی کو ضائع کرنا ہے. اور پانی ضائع کرنا جائز نہیں.  اور عاشورہ کے دن قبر پر پانی ڈالنے کی تخصیص بلکل بے اور بے معنیٰ ہے...*

*حوالہ....*
*فتاویٰ رضویہ شریف*
*مترجم*
*جلد نمبر۹*
*صفحہ نمبر ۳۷۳*
---------------------------------
*خدا توفیق دے مجھ کو بس یہ کام کرنا ہے*
*زمانے بھر میں پیغام رضا کو عام کرنا ہے*

Sunday, 24 December 2017

بینک والے جمع سے زائد جو رقم د یتے ہیں اسے لینا کیسا ھے ۔۔



بینک والے جمع سے زائد  جو رقم د یتے ہیں اسے لینا کیسا ھے ۔۔

🌹🌹 سوال 🌹🌹


کیا فرماتے ہیں علمائے اہلسنت مسئلہ ذ یل میں کہ لوگ اپنا پیسہ جو بینک میں جمع کرتے ہیں بینک جو اسکا نفع د یتی ھے کیا اسکو لینا جائز ھے اسکا جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا    
سائل ۔۔ عبدالقادر حبیبی رضوی پرتاپگڑھ یوپی الھند)

*وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته*

🌹👇👇جواب👇👇🌹
اگر بینک والے سب نر ے کافر ھوں ان میں کو ئی مسلم نہ ھو تو اس سے فکس ڈ پازٹ پر جو منفعت ملے اسے سود سمجھے بغیر مال مبا ح سمجھ کر لے سکتے ہیں ۔۔ 
( *ایساہی فتاوی امجد یہ جلد 3⃣ صفحہ 152 پر ھے ۔۔* )

*بـــحـــر الـــعـــلــــوم حـــضـــرت عـــلا مـــہ مــفـــتـــی عـــبـــد الـــمـــنان عـــلـــیـــہ الـــرحـــمـــہ تـــــحـــــر یـــر فـــر مـــاتــــے ہـــیـــں کــــہ ،،*  

ہند وستان کے غیر مسلم اپنی خوشی سے جو مال مسلمان کو د یں اس مال کو مال مباح سمجھ کر لینا جائز ھے ۔۔
( *فتاو ی بحر العلوم جلد 4⃣ صفحہ 61* )  

*نیز فرماتے ہیں کہ ،،* 

بینک میں روپیہ جمع کر نے کے بعد جو زائد پیسے ملتے ہیں بعض علما کے نزد یک وہ سود ہی نہیں تو لینے والا اگر اسی نیت سے لیتا ھے تو اس پر کوئی الزام کیسے لگے گا ہاں اگر سود سمجھ کر لیتا ھے تو ضرور حرام کار ھے ۔۔
 ( *فتاو ی بحر العلوم جلد 4⃣ صفحہ 59* )

و اللہ اعلم بالصواب

_Agar Bank Wale Sab Kafir Hon Un Main Koi Muslim Na Hoto Usse Fix Deposit Par Jo Manfa'at Mile_ *_Use Sood Samjhe Baghair Maale Mubaah Samajh Kar Le Sakte Hain._*

*(Aisa Hi Fatawa Amjadiyah , J:3 , S:152 Par Hai)*

*Bahrul Uloom Hazrat Allama Mufti Abdul Mannaan Alaihir Rahmah Tehreer Farmate Hain Ke,*

Hindustaan Ke Ghair-Muslim Apni Khushi Se Jo Maal Musalmaan Ko De'n *_Us Maal Ko Maale Mubah Samajh Kar Lena Jaaiz Hai._*

*(Fatawa Behrul Uloom , J:4 , S:61)*

*Neez Farmate Hain Ke*
Bank Mein Rupaiya Jama Karne Ke Ba'ad Jo Zaayid Paise Milte Hain Ba'az Ulma Ke Nazdeek Wo Sood Hi Nahi To Lene Wala Agar *_Isi Niyat Se Leta Hai To Uspar Koyi ILzaam Kaise Lagega_* Haan Agar Sood Samajh Kar Leta Hai To Zaroor HaraamKaar Hai.

*(Fatawa Behrul Uloom , J:4 , S:59)*

_WALLAHU ALAM BISSAWAB_



میرے سرکار نے ایک بار اذان د ی

السلام  علیکم  حضرت سوال  
کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کبھی اذان پڑھی 
سائل ۔۔د لکش رضا


وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته

🌹👇👇جواب👇👇🌹

*فقیہ ملت حضرت علامہ مفتی جلا ل الدین امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ ،،*
حضور اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم نے ایک بار سفر میں ظہر کی اذان پڑھی ہے اور  *اشھد ان محمد ا رسول اللہ* کے بجائے 
*اشھد  انی رسول اللہ* پڑھا    
*درمختار  مع  شامی  جلد  اول صفحہ  268*   میں ہے   
فی الضیاء انہ علیہ السلام اذان فی  سفر  بنفسہ واقام و صلی الظہر وقد حققناہ  فی الخزائن  
*اور اعلحضرت  امام احمد رضا  بریلوی علیہ الرحمة وارضوان*  جدالممتار جلد اول صفحہ  212   میں  تحریر فرماتے ہیں   
عن التحفۃ للا مام ابن حجر مکی انہ صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم  اذان مرۃ فی سفر فقال فی تشھدہ اشھد انی رسول اللہ وقد اشار ابن حجر صحتہ  
( *فتاوی فیض الرسول جلد اول صفحہ  187 188* )

والله اعلم با لصواب ،


 طالب دعا 
معراج احمد مصبا حی برکات نگر
 مدینة العلماء گھو سی ضلع مؤ یو پی


Saturday, 23 December 2017

مغرب میں اذان و اقامت کے د رمیان کتنا ٹھرنا چا ھئے ۔۔🌹



  مغرب میں اذان و اقامت کے د رمیان کتنا ٹھرنا چا ھئے ۔۔


🌹🌹 سوال 🌹🌹

مغرب کی نمازمیں مقتدی کے لئے اذان و اقامت کے درمیان
 کتنا ٹھرنا چا ھئے تمام مفتیان کرام سے گزارش ہکہ
 بحوالہ کتاب جواب عنایت فرمائں مہربانی ہو گی

سائل ۔۔محمد شاہنواز 

🌹👇👇جواب👇👇🌹
اذ ان و اقامت کے د ر میان وقفہ کرنا سنت ھے ۔۔ اذ ان کہتے ہی اقامت کہہ د ینا مکروہ ھے ، 
مگر مغرب میں وقفہ تین چھوٹی آیتوں یا ایک بڑ ی آیت کے برابر ھو ۔۔
تفہیم المسائل جلد 5⃣ صفحہ 131 ، بحوالہ بہار شریعت حصہ سوم ۔۔


والله اعلم با لصواب ،

 طالب دعا 

معراج احمد مصبا حی برکات نگر
 مدینة العلماء گھو سی ضلع مؤ یو پی


🌹🌹 کیا عورت فاتحہ د ے سکتی ھے 🌹



🌹🌹 کیا عورت فاتحہ د ے سکتی ھے 🌹

🌹🌹 سوال 🌹🌹

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام  اس مسئلہ میں کہ
 عورت فاتحہ پڑھ سکتی ہے ۔۔ 
سائل ۔۔عبد القادر قادر


🌹👇👇جواب👇👇🌹
جی ہاں عورت فاتحہ د ے سکتی ھے ۔۔۔
بحرالعلوم حضور مفتی عبد المنان صاحب قبلہ علیہ الرحمہ۔  سے اسی طرح کا ایک سوال کیا گیاکہ حضور فاتحہ اور نیاز اگر عورتیں گھر میں پڑھی ھوئی ہیں اور مرد گھر میں نہیں ہیں تو اسی کام کو عورتیں پاک ھوکر کر سکتی ہیں یا نہیں ۔۔ 
تو آپ نے تحریر فرمایا کہ ضرور کر سکتی ہیں جب عورتیں نماز پڑھ سکتی ہیں تو فاتحہ و د رود پاکی کی حالت میں ضرور کر سکتی ہیں
( فتاوی بحر العلوم جلد 2⃣ صفحہ 27 )


والله اعلم با لصواب ،
 طالب دعا 
معراج احمد مصبا حی برکات نگر
 مدینة العلماء گھو سی ضلع مؤ یو پی


کیا نعلین پاک پر قرآن کی آیت لکھ سکتے ہیں



🌹 کیا نعلین پاک پر قرآن کی آیت لکھ سکتے ہیں ؟🌹


🌹🌹 سوال 🌹🌹

السلام علیکم سوال.. حضور صل اللہ علیہ وسلم کے نعلین
 پاک کے نقشہ میں قرآن کی آیت لکھنا کیسا ہے.
کوئی حوالہ کے ساتھ  جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقعہ د یں.
سائل  ..اسمعیل رضوی..کرناٹک ۔

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته

🌹👇👇جواب👇👇🌹
جی ہاں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نعلین پاک کے عکس
 پر قرآن کی آیت* لکھنا جائز ھے ۔۔
 ایسا ہی فتاوی رضویہ جلد 9 صفحہ 150 پر ھے ۔۔

والله اعلم با لصواب ،
🌹 طالب دعا 🌹
معراج احمد مصبا حی برکات نگر
 مدینة العلماء گھو سی ضلع مؤ یو پی


Featured post

معذ ور آد می صف میں کرسی کہاں لگائے؟ ۔۔*

*معذ ور آد می صف میں کرسی کہاں لگائے؟ ۔۔*   سوال السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے کہ جو ...

Popular Posts